جاپان جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

image

جاپان میں ملازمت‘ تربیت اور کاروبار کے لیے آنے والے پاکستانیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے .

جنگ اخبار کے مطابق جاپان کے امیگریشن ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ دس ماہ میں پانچ ہزار سے زائد پاکستانی جاپان میں ملازمت ، تربیت اور کاروبار کے حوالے سے جاپان میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

جاپان میں پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ کہتے ہیں کہ ہم کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو جاپان میں سیٹل کرانے کے لیے کام کررہے ہیں۔

گزشتہ چند ماہ میں ٹوکیو میں سفارتخانہ پاکستان اور اوساکا میں ہونےوالے سیمینار میں جاپان کے سرکاری اور نجی شعبے کے حکام نے ریکارڈ تعداد میں شرکت کی ہے۔

انہوں نے وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی ساجد حسین طوری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیراس منصوبے میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ اس وقت ہمیں پاکستان میں جاپانی زبان سکھانے کے اسکولوں کی شدید قلت کا سامنا ہے کیونکہ پورے منصوبے میں جاپانی زبان سے واقفیت بنیادی ضرورت ہے لیکن اب سفارتخانہ پاکستان کے تعاون سے پاکستان میں کافی تعداد میں جاپانی اسکول قائم ہونا شروع ہوگئے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US