بہت جلد لاہور میں اپنا ڈیرہ لگاؤں گا، آصف زرداری

image

لاہور: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے اعلان کیا ہے کہ بہت جلد لاہور میں اپنا ڈیرہ لگاؤں گا۔

انہوں نے یہ اعلان پیپلز پارٹی خواتین ونگ پنجاب کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا اور کہا پی پی خواتین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرے گی۔

آصف علی زرداری نے ملاقات کے لیے آنے والے خواتین کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا 2018 کے مقابلے میں آج پیپلزپارٹی کے حالات بہتر ہیں۔

سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی خواتین ونگ نے قومی اور پنجاب اسمبلی میں خواتین کارکنان کو ترجیح دینے پرزور دیا۔

ملاقات کرنے والے وفد میں شامل ایک خاتون رہنما نے آصف زرداری سے شکوہ کیا کہ وہ گزشتہ 50 سال سے پیپلزپارٹی میں ہیں لیکن ہر مرتبہ مخصوص نشستوں کی فہرست سے ان کا نام نکال دیا جاتا ہے۔

عوام کو زرداری، نواز شریف کے سہارے نہیں چھوڑا جا سکتا، فواد چودھری

سابق صدر پاکستان آصف زرداری سے بات چیت کرتے ہوئے پارٹی رہنما ثمینہ خالد گھرکی نے کہا خواتین ونگ کی وجہ سے پنجاب اور لاہور میں پیپلز پارٹی کا نام روشن ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US