پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم

image

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کی جانب سے پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے شاہ محمود قریشی کی نظر بندی ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے مؤقف اپنایا کہ ماضی میں جو کچھ ہو چکا ہے، اس کو چھوڑ دیں، مستقبل میں ایسا نہ ہو۔ ہر چیز مذاق نہیں ہوتی۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل پی ٹی آئی کے سابق رہنما محمود مولوی، عمران اسماعیل اور فواد چودھری نے اڈیالہ جیل میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی۔ اس حوالے سے محمود مولوی نے بتایا تھا کہ ملاقات خوش آئند تھی، نتیجہ دو دن میں سامنے آجائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US