سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر ملنے والی بنیادی تنخواہ پر کٹ لگا دیا گیا

image

سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر ملنے والی بنیادی تنخواہ پر کٹ لگا دیا گیا ہے ۔

24 نیوز کے مطابق لیو انکیشمینٹ پر ملنے والی مالی مراعات میں ترامیم کرکے کم کر دی گئی ہیں۔

سرکاری ملازمین کو مالی مراعات سکیل کی بنیادی تنخواہ پر ہی ملیں گی۔ لیو انکیشمینٹ میں بیوہ کیلئے مختص مالی مراعات میں بھی کم کردی گئیں۔

ایمپلائز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت پنجاب کے ملازمین دشمن فیصلے پر احتجاج کیا جائیگا۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کےملازم کش فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مالی مراعات کے معاملات نگران حکومت کے دائرہ اختیار میں نہیں۔پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز اور ایپکا نے احتجاج کی کال دے دی –


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US