سربند اچینی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ

image

پشاور: خیبر پختونخوا کے نواحی علاقے سربند میں پولیس چوکی اچینی پر نامعلوم دہشت گردوں نے راکٹ حملہ کر دیا۔

پولیس کے مطابق سربند میں پولیس چوکی اچینی پر راکٹ حملے کے بعد پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: 

دہشت گردوں کے حملے کے بعد پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی۔ بکتر بند گاڑیاں، ایلیٹ اور ریپڈ فورس کو طلب کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشن کے مطابق پولیس چوکی پر دو اطراف سے فائرنگ کی گئی اور ابتدائی طور پر حملہ آوروں کی تعداد 5 سے 6 تھی۔ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے حملہ پسپا کر دیا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US