جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگوں کا دھماکہ، بچیاں جاں بحق

image

جنوبی وزیرستان: خیبر پختونخوا کے علاقے جنوبی وزیرستان میں باردوی سرنگوں کے دھماکے میں 2 بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق بارودی سرنگوں کو دھماکہ جنوبی وزیرستان کے علاقے توندہ درہ میں پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والی دونوں بچیاں بہنیں تھیں۔

جاں بحق ہونے والی دونوں بہنیں مقامی شخص جنان خان کی بیٹیاں تھیں۔ جن کی عمریں 8 اور 15 سال تھی۔

یہ بھی پڑھیں: 

پولیس کے مطابق زوردار دھماکے کی آواز سن کر مقامی لوگ جائے وقوعہ پر پہنچے تو لڑکیاں کو شدید زخمی حالت میں پایا جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جاں بحق ہو گئیں۔

جاں بحق ہونے والی بچیوں کا باپ جنان خان ایک چرواہا ہے اور مال مویشی کا کاروبار کرتا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US