پاکستان میں ایک لاکھ 70ہزار افغان باشندے روپوش ہونے کا انکشاف

image

پاکستان میں ایک لاکھ 70ہزار افغان باشندے روپوش ہیں، اس بات کا انکشاف سکیورٹی ذرائع نے کیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق 2لاکھ 80 ہزار افغانی طورخم بارڈر سے قانونی طریقے سے داخل ہوئے،ایک لاکھ 10ہزار افغانی واپس چلے گئے لیکن باقی روپوش ہوگئے۔

غیر قانونی افغان باشندے ملک کے مختلف حصوں میں موجود ہیں،سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ روپوش کئی غیر ملکیوں کا عسکریت پسندوں سے روابط کی اطلاعات ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق 1223 کلو میٹر پر باڑ لگائی جا چکی ہے، پاک افغان سرحد پر پاکستان کی جانب سے 1380چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔

پاک افغان بارڈر پر گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دراندازی کی 23 کوششیں ناکام بنائی گئی ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US