بیرونی سرمایہ کاری کا موزوں ترین وقت کونسا؟ وزیر اعظم نے بتا دیا

image

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت بیرونی سرمایہ کاری کا موزوں ترین وقت ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں ترکیے کے سفیر مہمت پاچاجی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر اعظم نے حالیہ دورہ ترکیے کے دوران شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترکیے اور پاکستان کے مابین بردارانہ تاریخی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات مشترکہ عقیدے اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے لیے بہت عزت و احترام رکھتے ہیں۔

وزیر اعظم نے رجب طیب ایردوان کی قیادت میں ترکیہ کی نئی بننے والی کابینہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تجارت، سرمایہ کاری، سیاحت و دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت بیرونی سرمایہ کاری کا موزوں ترین وقت ہے اور سرمایہ کاری کے لیے ترک کمپنیوں کی گہری دلچسپی خوش آئند ہے۔ پاکستان ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریٹیو کونسل کے ساتویں اجلاس کے لیے ترک صدر کے دورے کا منتظر ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US