پی ٹی آئی کے کئی رہنما جہانگیر ترین کی پارٹی میں شامل

image

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بڑے بڑے نام جہانگیر ترین کی پارٹی میں شامل ہو گئے۔

پی ٹی آئی کے سابق رہنما جہانگیر ترین کی جانب سے نئی پارٹی کے نام کا اعلان کر دیا گیا۔ نئی پارٹی کا نام استحکام پاکستان رکھا گیا ہے۔ علیم خان کے گھر رکھے گئے عشائیے میں پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی شرکت کی۔

سندھ سے پی ٹی آئی کے دیگر سابق رہنما علی زیدی، محمود مولوی، جے پرکاش نے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

پنجاب سے عشائیے میں شرکت کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں میں مراد راس، فیاض الحسن چوہان، فردوس عاشق اعوان، نعمان لنگڑیال اور نوریز شکور سمیت دیگر نے شرکت کی۔ سابق رکن پنجاب اسمبلی ظہیر الدین علیزئی، جاوید انصاری، طارق عبداللہ نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: 

پی ٹی آئی کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل عامر کیانی نے بھی جہانگیر ترین کی جانب سے دی گئی پارٹی میں شرکت کی۔ فاٹا سے جی جی جمال اور خیبر پختونخوا سے اجمل وزیر بھی شریک ہوئے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US