سمندری طوفان میں شدت آ گئی، محکمہ موسمیات

image

کراچی: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان میں شدت آ گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں موجود سمندری طوفان سے پاکستان کے کسی بھی علاقے کو ابھی تک کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم سمندری طوفان میں شدت آ گئی ہے۔

سمندری طوفان “بائے پرجوائے” کراچی کے جنوب سے ایک ہزار 260 کلومیٹر دور ہے اور طوفان کے مرکز کے گرد ہواؤں کی رفتار 110 سے 120 کلومیٹر ہے۔ طوفان کے مرکز میں ہواؤں کے جھکڑ 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کو سے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

محکمہ موسمیات کے مطابق سازگار موسمیاتی صورتحال کے باعث یہ سسٹم مزید شدت اختیار کرسکتا ہے سمندری طوفان شمال مغرب کی جانب حرکت کرتا رہے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US