مسرت جمشید چیمہ کی جہانگیر ترین سے ملاقات کی خبروں کی تردید

image

پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رہنما مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جہانگیر ترین سے ملاقات کی خبروں کی تردید کردی گئی۔ 

ذرائع کے مطابق مسرت جمشید چیمہ نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی خبروں سے متعلق وضاحتی بیان جاری کیا۔ مسرت جمشید چیمہ اور جمشید چیمہ نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی تردید کرتے ہوئے وائرل ہونے والی تصویر کو پرانا کہہ دیا۔

مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ ہم نے سیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے، نہ کسی جماعت میں شامل ہوئے ہیں اور نہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسرت جمشید چیمہ اور جمشید چیمہ کی جہانگیر ترین سے ملاقات کی پرانی تصویر شیئر کی گئی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US