عامر کو گزرے ایک سال گزر گیا اور۔۔ بشریٰ اقبال نے عامر لیاقت کی برسی سے ایک دن پہلے ان کے مداحوں سے کیا درخواست کردی؟

image

“وقت کیسے گزرتا ہے اور کیا کیا رنگ دکھلاتا ہے پتہ ہی نہیں ہوتا۔۔ ایک سال بیت گیا آپ کے ہر دلعزیز عامر لیاقت حسین کو اس جہانِ فانی سے رخصت ہوئے۔ اللہ پاک کی ذات سے اس کے فضل اور کرم سے یہ یقین ہے کہ ان کو اللہ نے جنت کے باغوں میں رکھا ہوگا“

یہ کہنا سیدہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال کا جو آنجہانی مشہور ٹی وی میزبان اور قومی اسمبلی کے رکن عامر لیاقت حسین کی پہلی اور سابقہ اہلیہ ہیں۔ عامر لیاقت کے انتقال کو کل پورا ایک سال مکمل ہوجائے گا۔ برسی سے ایک دن پہلے بشریٰ اقبال نے اپنی انسٹا اسٹوری پر مزید لکھا کہ “ ہماری دعائیں ان کے درجات کی بلندی کا سبب بنتی رہیں گی اور انشاء اللہ ایک بار محبت سے درود شریف پڑھ لیجیے گا اور دعائے مغفرت فرما دیجیے گا“

واضح رہے کہ گزشتہ برس 9 جون کو عام لیاقت حسین اچانک اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ جب کہ کچھ دن سے وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔ بشریٰ اقبال اور عامر لیاقت کے دو بچے دعا اور احمد ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US