دل کا دورہ پڑنے کا امکان کس دن زیادہ ہوتا ہے؟ ماہرین نے خبردار کردیا

image

دل کا دورہ اکثر جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔ یوں تو یہ کسی بھی عمر اور کسی بھی وقت پڑ سکتا ہے لیکن حالیہ تحقیق کے مطابق ہفتے بھر میں ایک دن ایسا ہوتا ہے جس دن دل کا دورہ پڑنے کا امکان 13 فیصد بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق پیر کے دن دل کا دورہ پڑنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن نے اپنے مطالعے میں اس بات پر غور کیا کہ برطانیہ کے لوگوں میں ہر سال coronary artery بلاک ہونے کے باعث دل کا دورہ پڑنے کی شکایت عام ہے اور ہر برس پیر کے روز ہی 30 ہزار افراد اس مرض کا شکار ہو کر اسپتال میں داخل ہوتے ہیں۔

جبکہ آئرلینڈ کے ماہرین قلب نے ساڑھے 10 ہزار سے زائد ایسے افراد کا مطالعہ کیا جنھیں دل کا دورہ پڑا ہو جس کا تیجہ یہی نکلا کہ باقی دنوں کے مقابلے میں پیر کے دن دل کا دورہ پڑنے کی شکایت زیادہ ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس بات کی وجہ تو تاحال معلوم نہیں ہوسکی اور اس کے لئے مزید تحقیقات جاری ہیں لیکن طبی ماہرین دل کے دورے کی وجہ بھاری چکنائی والا کھانا، ذہنی دباؤ اور جسمانی ورزش نہ کرنا بتاتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US