علی محمد خان ایک ماہ میں چوتھی مرتبہ گرفتار

image

(رپورٹر: شہزادہ فہد) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما علی محمد خان کو مردان پولیس کی جانب سے چوتھی مرتبہ گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق علی محمد خان کو مردان پولیس کی طرف سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ گزشتہ روز پشاور جیل سے رہائی کے بعد باہر آئے۔ علی محمد خان کو ایک ماہ کے اندر چوتھی مرتبہ گرفتار کیا گیا۔

قائمقام ڈی آئی جی مردان نجیب الرحمان نے اس حوالے سے بتایا کہ علی محمد خان کو تھانہ سٹی مردان پولیس نے گرفتار کیا۔ علی محمد خان کو 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ علی محمد خان کے خلاف تھانہ سٹی مردان میں ایف آئی آردرج ہے۔

ڈی آئی جی نجیب الرحمان نے بتایا کہ علی محمد خان کو گرفتار کرنے کے بعد مردان منتقل کردیا گیا۔ علی محمد خان کو آج انسداد دہشت گردی عدالت میں ریمانڈ کیلئے پیش کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے تھری ایم پی او کو کالعدم قرار دیتے ہوئے علی محمد خان کی رہائی کا حکم دیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US