وفاقی بجٹ کا حجم 13 ہزار 800 ارب روپے سے زائد ہوگا

image

نئے مالی سال کا بجٹ آج وزیر خزانہ اسحاق ڈار قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ کا حجم 13 ہزار 800 ارب روپے سے زائد ہوگا،بجٹ میں 7ہزار 300 ارب روپے قرض اور سود کی ادائیگی پر خرچ ہوں گے۔

آئندہ بجٹ میں ٹیکس آمدن 9 ہزار 200 ارب روپے ہوسکتی ہے، ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں نان ٹیکس آمدن 2800 ارب روپے ہونے کا امکان ہے۔

بجٹ میں 1300 ارب روپے سبسڈی کیلئے مختص ہوسکتے ہیں جبکہ آئندہ مالی سال ترقیاتی بجٹ 1150 ارب روپے ہوگا، بجٹ میں صوبوں کو قومی محاصل سے 5244 ارب روپے ملنے کا تخمینہ ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاق کا بجٹ خسارہ 6ہزار ارب روپے سے زائد ہوگا، بجٹ میں دفاع کیلئے 1800 ارب روپے سے زائد خرچ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے،بجٹ میں اراکین پارلیمنٹ کو 90 ارب روپے ترقیاتی اسکیموں کیلئے ملیں گے۔

آئندہ بجٹ میں وزیراعظم کی اسکیموں کیلئے 80 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اگلے مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ کا خسارہ جی ڈی پی کا 6.4 فیصد رہ سکتا ہے،وفاق اور صوبوں کا بجٹ خسارہ 4.8 سے 5 فیصد تک رکھنے کا تخمینہ لگایا گیا۔

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں 20 فیصد اضافے کا امکان ہے،آئندہ بجٹ میں وزارتوں کیلئے 650 ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویزہے جبکہآئند بجٹ میں پنشن کیلئے 700 ارب روپے سے زائد رکھے جانے کا امکان ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US