اللّٰہ کی پکڑ سخت ہے, اتنا آسان نہیں کسی کی .. عامر لیاقت کی پہلی برسی پر بشریٰ اقبال نے کیا جذباتی پیغام شئیر کردیا؟

image

پاکستان کے معروف عالم دین، مشہور ٹیلی ویژن میزبان اور سابق رکنِ قومی اسمبلی، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو آج دنیا سے گئے ہوئے ایک سال ہوگیا ہے۔ ان کی پہلی برسی کے موقع پر جہاں ہر کسی نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے وہیں ان کی پہلی اور سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے بھی ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

اسلامک اسکالر ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے کچھ دیر قبل سابق شوہر کی یاد اور اُن کی پہلی برسی سے متعلق 2 ٹوئٹس کیے ہیں۔

بشریٰ اقبال نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ، " آج عامر لیاقت مرحوم کی پہلی برسی ہے ایک سال گزر گیا یہ دکھ اب بھی اتنا ہی تازہ ہے جیسے 9 جون 2022 کو تھا۔ ان کی تکلیف اور اذیت کے ذمہ داران کو سزا ملے یہ کڑی کوشش اب بھی جاری ہے اور جاری رہے گی جب تک عامر کو انصاف نہیں مل جاتا۔ سب سے بڑی عدالت کا سامنا تو باقی ہے۔"

انہوں نے ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ، "ایک ہنستا بولتا انسان کیسے اس دنیا کی بے حسی کی نذر ہوگیا، غیرت مند تھے جو اس دنیا کا سامنا کرنے سے گھبرا گئے اور روتے روتے اس گھناؤنی ویڈیو کی وجہ سے اتنے ڈپریشن اور اذیت میں آئے کہ دنیا ہی چھوڑ گئے، اتنا آسان نہیں کسی کی عزت اور جان سے کھیل جانا، اللّٰہ کی پکڑ سخت ہے۔"

آپ کو یاد دلا دیں عامر لیاقت اور بشریٰ اقبال کی بیٹی دعا عامر نے والد کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک پر قتل کا مقدمہ درج کر رکھا ہے جس پر کراچی کی عدالت میں ابھی بھی کیس چل رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US