عاشق خان نے جناح ہاؤس پر حملہ کرنے کااعتراف کر لیا

image

جناح ہاؤس لاہور میں دہشت گردی پھیلانے والے ایک اور شر پسند کی شناخت ہو گئی ہے، عاشق خان جو پی ٹی آئی کا فعال کارکن اور لاہور کا رہائشی ہے نے حملہ کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ کے دوران عاشق خان نے فوج کے خلاف نعرے لگائے،اس نے لوگوں کو اکسایا اور کہا جناح ہاؤس کی طرف گامزن ہوں اورحملہ کریں۔

شرپسند عاشق کا کہنا تھا کہ 9مئی کو طے شدہ تھا کہ ہم نے جناح ہاؤس پر حملہ کرنا ہے،حملہ کرنے کی ہدایات ہمیں زمان پارک میں پہلے سے ملتی رہی ہیں، ہماری ذہن سازی کی جاتی رہی اورفوج سے نفرت کو ابھارا جاتا رہا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US