چودھری پرویز الہٰی کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل

image

لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو جیل میں طبیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی طبیعت خراب ہونے کے باعث انہیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ چودھری پرویز الہیٰ نے علاج اور جیل میں سہولیات کے لیے عدالت میں 2 درخواستیں جمع کرائی تھیں۔ اینٹی کرپشن کورٹ کے جج علی رضا اعوان نے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں: 

سماعت میں پرویز الہی کی وکیل رانا انتظار نے دلائل دیئے تھے کہ پرویز الہی بیمار ہیں ان کو علاج کی سہولت نہیں مل رہی۔ وہ سابق وزیر اعلیٰ ہیں ان کو جیل میں علاج کی سہولت نہیں دی گئی۔

وکیل نے استدعا کی کہ پرویز الہی کو علاج کی بہتر سہولیات دی جائیں اور پرویز الہی کو سابق وزیر اعلی ہونے کے باعث جیل میں بی کلاس کی سہولیات دی جائیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US