سمندری طوفان کراچی کے جنوب سے 770 کلومیٹر دور ہے، محکمہ موسمیات

image

محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بائپر جوائے بھارتی گلف آف کچ اور جنوب مشرقی سندھ کے درمیان ٹکراسکتا ہے، اس کے اثرات کا اندازہ طوفان کے ٹکرانے کی شدت پر منحصر ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ بائپر جوائے مزید شمال کی جانب بڑھ رہا ہے۔ سمندری طوفان اس وقت کراچی کے جنوب سے 770 کلومیٹر دور ہے جبکہ ٹھٹہ کے جنوب سے 750 کلومیٹر دور ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ بائپر جوائے ایکسٹریملی سیور سائیکلونک اسٹارم بن چکا ہے۔ اگر طوفان کمزور ہوتا بھی ہے تو اس کی شدت شدید سمندری طوفان کی رہے گی۔یہ سسٹم شمال کی جانب بڑھتا رہے گا

انہوں نے کہا کہ کے ٹی بندر پر لہروں 8 سے 10 فٹ بلند ہوسکتی ہیں،اوڑمارہ کے جنوب مشرق سے 860 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ سسٹم کے مرکز میں ہواوں کی رفتار 140 سے 160 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ سسٹم کے مرکز اور اطراف میں لہریں 30 سے 40 فٹ بلند ہورہی ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US