خیبرپختونخوا، گزشتہ رات آندھی اور بارش سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 27 ہوگئی

image

گزشتہ رات آندھی اور بارش سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی، خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 27 ہوگئی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق اب تک بارش اور آندھی سے مختلف واقعات میں 146 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ تیز بارش اور طوفان کے باعث 69 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 27 افراد جاں بحق ہوئے۔

اسی طرح پنجاب میں مجموعی طور پر 10 واقعات رپورٹ ہوئے، مختلف حادثات میں 3 بچیوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 17 کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں۔ بارش کے باعث دیوار گرنے سے 2 بکریاں بھی ہلاک ہوئیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے اس حوالے سے بتایا کہ پی ڈی ایم اے صوبہ بھر کی انتظامیہ سے مکمل رابطہ میں ہے۔ صوبائی کنٹرول روم سے تمام تر صورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے۔

سیکریٹری ریلیف کے مطابق متاثرین کیلئے امدادی سامان کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US