سابق فوجیوں کو اسلام آباد پولیس میں بھرتی کرنے کا فیصلہ

image

اسلام آباد: سابق ماہر فوجیوں کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس میں بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 200 سابق فوجیوں کو اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیا جائے گا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق سابق فوجیوں کی بھرتی کے لیے ان کی تعلیمی قابلیت میٹرک اور عمر کی حد 42 سال مقرر کی گئی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیے جانے والے سابق فوجیوں کو حساس عمارات اور ریڈ زون کی سیکیورٹی پر تعینات کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بھرتیوں کے لیے سابق فوجیوں پر لازمی ہو گا کہ وہ کریکٹر سرٹیفکیٹ، قومی شناختی کارڈ اور تعلیمی اسناد پیش کریں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US