گندم کی پیداوارنے ریکارڈ قائم کردیا

image

رواں مالی سال گندم کی پیداوار 2کروڑ 76لاکھ ٹن آل ٹائم ریکارڈ،مکئی کی فصل میں 7فیصد اضافہ‘ قومی پیداوار ایک کروڑ ایک لاکھ ٹن سے بھی تجاوز کر گئی ۔

جنگ اخبار کے مطابق حکومت پاکستان نے زراعت کے جو اعدادو شمار جاری کئے ہیں انکے مطابق گندم کی پیداوار 5اعشاریہ چار فیصد اضافے کے ساتھ 2کروڑ 76لاکھ 30ہزار ٹن ریکارڈ ہوئی ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران گندم کی پیداوار 2کروڑ 62لاکھ ʼ18ہزار ٹن ہوئی تھی۔

اسی طرح مکئی کی پیداوار 6اعشاریہ نو فیصد اضافے کے ساتھ ایک کروڑ ایک لاکھ 82ہزار ٹن ریکارڈ ہوئی جو گزشتہ مالی سال کے دوران 95لاکھ پچیس ہزار ٹن پیدا ہوئی تھی۔

گنے کی پیداوار میں 2اعشاریہ آٹھ فیصد اضافہ ہوا۔ رواں مالی سال کے دوران گنے کی پیداوار 9کروڑ 12لاکھ دس ہزار ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے دوران 8کروڑ 87لاکھ ٹن ہوئی تھی۔

اس طرح ملکی تاریخ میں پہلی بار گندم 2کروڑ 76لاکھ سے زیادہ پیدا ہوئی ہے جو آل ٹائم ریکارڈ ہے۔ رواں مالی سال کے دوران گندم‘ مکئی‘ گنے کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US