طوفان بائپرجوائے تقریبا 14/ 15جون کو پاکستان پہنچے گا، وارننگ جاری

image

اسلام آباد: این ڈی ایم اے کے ترجمان ادریس محسود نے کہا ہے کہ سمندری طوفان بائپر جوائے تقریبا 14/  15 جون کو پاکستان پہنچے گا، طوفان شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق بائپرجوائے اس وقت سخت ترین طوفان کی شکل اختیار کر چکا ہے، طوفان اس وقت مشرقی بحرہ عر ب میں موجود ہے، طوفان کی وجہ سے تیز ہوائیں اور بارشیں ہو سکتی ہیں۔

این ڈی ایم اے کے ترجمان نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بائپر جوائے کی وجہ سے سمندری لہریں تقریبا 12 فٹ اونچائی تک ہماری ساحلی پٹی سے ٹکرا سکتی ہیں۔

ترجمان کے مطابق طوفان ہائپر جوائے کی مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں، تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ میٹنگز بھی کر رہے ہیں۔

این ڈی ایم اے کے ترجمان ادریس محسود نے واضح طور پر کہا ہے کہ بائپر جوائے کی وجہ سے کراچی، حیدرآباد، ٹنڈو الہیاراور میر پور خاص میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، ساحلی علاقوں کی آبادیوں کو وارننگ جاری کی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US