بھکارن خزانے کی مالک نکلی ، موت کے بعداہم انکشافات

image

مصر میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جہاں ایک بھکارن عورت کی موت کے بعد انکشاف ہوا کہ وہ دس لاکھ پاؤنڈ کی مالک تھی۔

العربیہ اردو کے مطابق، علی عبدالجلیل نامی یہ بھکارن قنا گورنری میں گلیوں اور بازاروں میں لوگوں سے بھیک مانگ کر گزر بسر کرتی تھی۔چند روز قبل یہ اپنے گھر کے اندر مردہ پائی گئی۔

اس کے بہن بھائیوں کی شدید غربت کی وجہ سے علاقے کے رہائشیوں نے تدفین کے اخراجات ادا کیے۔

مگر 10 دن کے بعد جب اس کے مکان کی تلاشی لی گئی تو تقریباً 10 لاکھ پاؤنڈ برآمد ہوئےجو گھر کے صحن میں ایک تھیلے میں چھپائے گئے تھے۔

ان میں سے زیادہ تر دھاتی سکے اور کچھ نوٹ تھے۔لوگوں نے رقم کو عورت کے پانچ بہن بھائیوں میں تقسیم کر دیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US