روس سے خام تیل کی آمد: ایک اور وعدہ پورا کردیا، شہبازشریف

image

وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ قوم سے کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا کردیاہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کہا مجھے بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے روس سے خام تیل کا جہاز کراچی پہنچ گیاہے

کل سے کارگو سے تیل کا اخراج شروع ہوجائےگا۔

خیال رہے کہ آج روسی خام تیل بردار جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خام تیل لے کر روسی جہاز پیور پوائنٹ کراچی بندرگاہ پہنچ گیا، 183 میٹر لمبے روسی جہاز پیور پوائنٹ میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا ہوا ہے۔

دلچسپ امر ہے کہ سمندری طوفان بائپر جوائے سے قبل جہاز شہر قائد کی بندرگاہ پہنچنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

روسی خام تیل کا جہاز کراچی پورٹ کی آئل پیئر 2 پر تیل ترسیل کرے گا اور جہاز کو آج ہی کراچی پورٹ کی برتھ پر لگا دیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US