طوفان بائپر جوائے شدت اختیار کر گیا، ٹھٹھہ اور بدین کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

image

کراچی: سمندری طوفان بائپر جوائے مزید شدت اختیار کرگیا ہے جس کے پیش نظر ٹھٹھہ اور بدین کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

حکومت سندھ کی ہدایت پر صوبے کے دونوں شہروں ٹھٹھہ اور بدین کے سرکاری ملازمین کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بحیرۂ عرب میں بننے والا سمندری طوفان بائپر جوائے پاکستان کی ساحلی پٹی کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اس وقت کراچی سے 770 اور ٹھٹہ سے 750 کلومیٹر دوری پر ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق طوفان بائپر جوائے کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 140 سے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جو کہ 195 کلو میٹر کی رفتار کو بھی چھو رہی ہیں جب کہ لہریں چالیس سے پچاس فٹ تک بلند ہو رہی ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US