شاہ محمود قریشی کی رہائی ڈیل کا نتیجہ، وہ بھی پی ٹی آئی چھوڑدیں گے، راجہ ریاض

image

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی رہائی ڈیل کا نتیجہ قرار دے دی۔

موقر قومی اخبار کے مطابق راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ جو اڈیالہ سے رہا ہوکر دوبارہ گرفتار نہ ہو اور گھر چلا جائے تو اس کا مطلب ہے کہ اس نے ضرور کوئی نہ کوئی معاہدہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی نہیں کھڑا ہوگا، شاہ محمود قریشی بھی بالآخر پی ٹی آئی چھوڑدیں گے۔

ن لیگ کی جانب سے ٹکٹ دیے جانے کے سوال پر راجہ ریاض نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے جو وعدہ کیا تھا وہ آج بھی پورا کرنے کو تیار ہے۔

راجہ ریاض نے دعویٰ کیا کہ مجھے اکتوبر میں الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے، آئین میں الیکشن 6ماہ آگے بڑھانے کی گنجائش موجود ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US