آصف زرداری طبی معائنے کیلئے دبئی، جہانگیر ترین لندن روانہ

image

سابق صدر آصف علی زرداری آنکھ کا چیک اَپ کرانے کیلئے دبئی پہنچ گئے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے سینیئر رہنما جہانگیر ترین طبی معائنے کیلئے لندن روانہ ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زراری اپنی بیٹی بختاور بھٹو، انکے شوہر اور بچوں کے ہمراہ لاہور سے دبئی روانہ ہوئے۔ آصف زرداری دو سے تین دن قیام کرنے کے بعد وطن آپس آئیں گے۔

دوسری طرف جہانگیر ترین اپنے طبی معائنے کیلئے برطانیہ روانہ ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کا برطانیہ میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین ایک ہفتے سے زائد برطانیہ میں قیام کریں گے، اس دوران وہ اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US