کینیا میں فاقہ کشی سے 300 افراد ہلاک

image

نیروبی: کینیا میں فاقہ کشی سے 300 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 600 سے زائد لاپتہ ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیا میں بھی فرقوں میں بہت زیادہ عمل دخل ہے جو سانحات کی وجہ بنتے ہیں۔ چرچ کے پادری پاک میکنزی نے بھوک سے مرنے پر جنت کا لالچ دیا جس کے بعد کئی گھرانے جنگلوں میں نکل گئے۔

پال مکینزی نے اپنے پیروکاروں کو بچوں سمیت بھوکا مرنے کا حکم دیا تھا تاکہ وہ دنیا کے خاتمے سے پہلے جنت میں جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

کینیا کے جنوب مشرق کے شکاہولا جنگل میں اجتماعی قبروں سے اولاً 19 لاشیں نکالے جانے کے بعد اب کل تعداد 303 ہوگئی ہے جبکہ 600 سے زائد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

سیکیورٹی حکام نے مزید لاشوں کی خدشے کے تحت تلاشی کے لیے وسیع پیمانے پر علاقے کا احاطہ کر لیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US