ملک میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا

image

لاہور:ملک میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ آر ایل این جی کارگو نہ آنے سے سسٹم میں گیس کم ہو گئی ہے جس سے لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں و قصبوں میں گیس کا پریشر کم ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے اکثر علاقوں میں صارفین گیس سے محروم ہیں جب کہ پاور سیکٹر کو بھی گیس کی فراہمی کم کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سسٹم میں گیس کی 5 سو ملین کیوبک فٹ سے زائد کی کمی کا سامنا ہے۔

سوئی ناردرن حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کارگو جلد پورٹ پر پہنچ جائیں گے اور نتیجتاً آئندہ ہفتے سے صورتحال معمول پر آجائے گی۔

گیس و بجلی صوبے لے لیں، وفاق کنگال و بیروزگار ہے، نیب نے 25 سال میں کس کا احتساب کیا؟شاہد خاقان

ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ کھاد اور ٹیکسٹائل سیکٹر کو بھی گیس کی فراہمی اس وقت کم کر دی گئی ہے، سسٹم میں گیس آنے سے پریشر بہتر ہو جائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US