روسی صدر کی جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی

image

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے علاقائی سالمیت یا وجود کو خطرے کی صورت میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیلا روس میں جوہری ہتھیار موجود ہیں اور ہم نے صرف ایک ایٹمی میزائل بیلا روس میں تعینات کیا ہے تاہم ابھی استعمال کرنے کا وقت نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر روس کی علاقائی سالمیت یا وجود کو خطرہ لاحق ہوا تو وہ نظریاتی طور پر جوہری ہتھیار استعمال کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

روسی صدر نے کہا کہ جوہری ہتھیار ہم نے اپنی بقا کے لیے بنائے ہیں تاہم ہمیں فی الحال اس کے استعمال کی ایسی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کو مغربی ممالک کٹھ پتلی کے طور پر استعمال کر رہے ہیں اور مغرب کی روس کو دنیا میں تنہا کرنے کی سازش بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US