پاکستان کی چھ رکنی ٹیم مالدیپ میں ہونیوالی تیرہویں ساوتھ ایشین باڈی بلڈنگ اور ' فزیق' چیمین شپ میں شریک ہوگی

image

پاکستان باڈی بلڈنگ ٹیم مالدیپ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کی دعوت پر ایونٹ میں شریک ہوگی۔

پاکستان باڈی بلڈنگ ٹیم میں شہزاد قریشی، فضل الہی، محمد ابراہیم خان ، خرم سعید، شاہد اللہ، محمد ابراہیم خان شامل ہوں گے۔

گزشتہ سال مالدیپ میں ایشین باڈی بلڈنگ چیمین شپ میں پاکستان نے تین میڈلز۔جیتے تھے، سہیل انور، سیکرٹری پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ پاکستان باڈی بلڈنگ ٹیم نے مالدیپ میں گزشتہ ایونٹ میں اچھی کارکردگی دکھائی تھی۔

شہزاد قریشی نے گولڈ ، عمر شہزاد نے سلور ،ارسلان بیگ نے برانز میڈل جیتا تھا, امید یے ٹیم اس بار بھی اچھی کارکردگی دکھائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US