ذی الحج 1444 ہجری کا چاند نظر آگیا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھاکہ ملک کے کئی مقامات پر چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ یکم ذی الحج 1444 ہجری 20 جون بروز منگل کو ہوگی اور عید الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہوگی۔
سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ 28 جون کو منائی جائے گی، اس کے علاوہ دبئی سمیت خلیجی ممالک میں بھی عیدالاضحیٰ 28 جون کو منائی جائے گی۔