گزشتہ روز میئر کراچی کی حلف برداری کی تقریب ہوئی تو مرتضیٰ وہاب کی حلف برداری میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہوئے۔ اس دوران پی پی پی کے سینئر پارٹی رہنما نبیل گبول نے بلاول بھٹو سے ہاتھ ملانے کی کوشش کی جس پر بلاول کا سرد رویہ اور ہاتھ ملانے سے گریز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلاول بھٹو گورنر سندھ مراد علی شاہ کے ساتھ کھڑے ہیں اتنے میں نبیل گبول جو پہلی صف ممیں کھڑے تھے، بلاول کے قریب آںے ی کوشش کرتے ہیں جس پر بلاول انھیں روک دیتے ہیں اور ان کی طرف دیکھے بغیر ہاتھ ملاتے ہیں۔ جس کے بعد نبیل گبول پیچھے ہٹ جاتے ہیں
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور ملک کے ممتاز صحافی بھی اسے سوشل میڈیا پر شئیر کررہے ہیں جبکہ صارفین بھی بلاول اور نبیل گبول کے تعلقات پر تبصرے کررہے ہیں۔