گزشتہ روز میئر کراچی کی حلف برداری کی تقریب ہوئی تو مرتضیٰ وہاب کی حلف برداری میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہوئے۔ اس دوران پی پی پی کے سینئر پارٹی رہنما نبیل گبول نے بلاول بھٹو سے ہاتھ ملانے کی کوشش کی جس پر بلاول کا سرد رویہ اور ہاتھ ملانے سے گریز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا