ہر اولاد کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ایک دن اپنے والدین کے ساتھ حج کا فریضہ انجام دے مگر یہ خوش قسمتی بہت کم لوگوں کے حصے میں آتی ہے۔ ان ہی خوشنصیبوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑی شامل ہیں جو اس برس اپنے والدین کے ساتھ حج کی ادائیگی کے لئے سعودیہ پہنچ چکے ہیں۔
بابر اعظم کی اس موقع پر اپنی والدہ کے ساتھ تصویر وائرل ہورہی ہے اور مداحوں میں بہت پسند کی جارہی ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مدینہ منورہ سے محمد رضوان اور افتخار احمد کے ساتھ بھی ایک تصویر شئیر کی ہے جس میں انھوں نے نعتیہ کلمات کا کیپشن دیا ہے۔
بابر اعظم لکھتے ہیں “جیسے ہی سبز گنبد نظر آئے گا، زندگی کا قرینہ بدل جائے گا“