وائپر پر پرانا موزہ باندھنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں اس عمل کا ایسا فائدہ جو آپ کو بڑی مشکل سے دے چھٹکارا

image

وائپر ہر گھر میں عام استعمال ہونے والی چیز ہے۔ لیکن اسے استعمال کرنا اتنا بھی آسان نہیں کیونکہ نفاست پسند لوگ وائپر سے صفائی کے بعد زمین پر پڑنے والے دھبوں سے سخت نالاں ہوتے ہیں۔ آج ہم اس مصیبت کا حل اپنے قارئین کے لئے پیش کررہے ہیں

گھر میں کسی بھی سائز کے پرانے موزے موجود ہوں تو انھیں دھو کر خشک کرلیں۔ اب وائپر کے نچلے حصے میں دونوں طرف سے موزے چڑھا دیں۔ مزید آسانی سے سمجھنے کے لئے نیچے دی گئی ویڈیو دیکھیں

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح وائپر کے دونوں اطراف میں موزے چڑھائے گئے ہیں۔ اب کسی ٹب میں پانی لیں اور پونچھے کے لئے جو ڈٹرجنٹ استعمال کیا جاتا ہے وہ ڈالیں اور وائپر کو اس میں بھگو کر موزے کو ہاتھ سے دبا کر اضافی پانی نکال دیں۔

اب جس جگہ کی صفائی کرنی ہو وائپر اس پر پھیریں۔ جگہ بغیر کسی محنت کے صاف ہوجائے گی اور کچرا موزے میں جذب ہوجائے گا۔ موزے کی وجہ سے فرش پر وائپر کے نشان بھی نہیں بنیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US