چھاپہ مارا تو کمرے کی الماری سے ۔۔ صحافی صابر شاکر کے گھر پولیس کا چھاپہ، گھر سے کیا برآمد ہوا؟

image

شہری ماجد محمود کی جانب سے اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں صابر شاکر، معید پیرزادہ سمیت 4 افراد کے خلاف بغاوت اور دہشت گردی کے مقدمے میں 9 مئی کو ویڈیو پیغامات کے ذریعے فوجی تنصیبات پر حملوں کے لیے اکسانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

جس کے بعد صحافی صابر شاکر کیخلاف درج بغاوت و انسداد دہشت گردی کے مقدمے کی تفتیش میں پیشرفت ہوگئی۔

میڈیا رپوٹ کے مطابق، آبپارہ پولیس نے صابر شاکر کی رہائش گاہ ایف سیون فور میں آج چھاپہ مارا۔

چھاپے کے دوران گھر کی تلاشی لیتے وقت ان کے رہائشی کمرے کی الماری سے کلاشنکوف برآمد ہوئی۔ بتایا جارہا ہے کہ کلاشنکوف لوڈڈ تھی جس میں سے دس گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔

اور اب پولیس نے صابر شاکر کیخلاف کلاشنکوف برآمدگی کا مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔

آبپارہ پولیس نے کلاشنکوف برآمدگی کوصابر شاکر کیخلاف زیر تفتیش مقدمہ کی تفتیش میں شامل کرلیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US