قدرتی طور پر گھنگھریالے بالوں والی خواتین ذرا کم ہی ہوتی ہیں لیکن گرمیوں میں کرلی بال والی لڑکیاں یہ سوچ کر ہئیر اسٹریٹنگ کرتی ہیں کہ سیدھے بالوں میں گرمی کم لگے گی۔ لیکن کیا واقعی ایسا ہے؟ یہ جانیں گے ہم آج اس آرٹیکل میں۔
پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں گھنگھریالے بالوں کے حوالے سے شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کرلی بالوں میں مائیکرو ’واٹر پیکٹس‘ پائے جاتے ہیں جو سر کی جلد اور بالوں کے علاوہ گردن اور چہرے کو بھی ٹھنڈا رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔
ان کے مقابلے میں سیدھے بالوں میں اس پانی کی مقدار نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے اور وہ اندر سے قدرے خشک ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سیدھے بال جلدی ٹوٹ بھی جاتے ہیں اور گرم موسم میں یہ تیز گرم ہوجاتے ہیں۔ البتہ سیدھے بالوں کو سلجھانا اور مختلف انداز میں باندھنا آسان ہوتا ہے۔