نل سے ٹھنڈا پانی آئے گا اور گھر بھی ٹھنڈا رہے گا ۔۔ اس شخص نے صرف 200 روپے میں ایسا کیا کام کیا جس سے اس کا گھر گرمی میں بھی ٹھنڈا ہے؟

image

“صرف 200 روپے ہر سال خرچ کرتا ہوں۔ نہ تو پیسوں کا خرچہ ہے اور نہ ہی زیادہ محنت لگتی ہے۔ پوری گرمی میں میرا گھر ٹھنڈا رہتا ہے“

یہ کہتے ہوئے یوٹیوبر نے اپنی چھت پر ننگے پاؤں کھڑے ہو کر بتایا کہ جولائی کے مہینے میں دن کے وقت جہاں عام چھت پر 5 سیکنڈ کھڑا رہنا مشکل ہے وہیں یوٹیوبر نے بتایا ان کی چھت بالکل ٹھنڈی ہے۔

یوٹیوبر نے بتایا کہ صرف 200 میں ملنے والا چونا ان کی پوری چھت کے لئے کافی ہوتا ہے۔ لیکن اس سے پہلے گلو کو پانی میں مکس کر کے چونے میں ملائیں اور چھت پر برش کی مدد سے لگائیں۔

ان تمام کاموں سے پہلے چھت کو اچھی طرح دھو کر صاف کر لیں تا کہ کوئی دھول مٹی نہ رہ جائے اور تھکن سے بچنے کے لئے پینٹ برش کی بجائے پھول جھاڑو کی مدد سے چھت پر چونا لگائیں۔

یوٹیوبر نے پانی کی ٹنکی پر بھی اسی طرح چونا لگایا ہے جس سے شدید گرمی میں ان کے گھر میں نل سے ٹھنڈا پانی ہی آتا ہے جبکہ چھت پر چونے کی وجہ سے نیچے کمروں میں ٹھنڈک کا احساس رہتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US