والدہ معذور ہیں، چل نہیں سکتیں ۔۔ فرمانبردار بیٹے کی ماں کو کندھوں پر اُٹھا کر عمرے کی ادائیگی، دل چھو لینے والی ویڈیو

image

اللہ کے گھر جانے کا موقع حج کی صورت میں ملے یا پھر عمرے کی شکل میں، مسلمانوں کے لیے دونوں ہی باعثِ فخر ہیں۔ چلتا پھرتا انسان طواف بھی بناء کسی کی مدد کے خود ہی کرلیتا ہے اور مکہ و مدینہ کی زیارتیں بھی کرلیتا ہے لیکن جو شخص معذور ہو، وہ کسی سہارے کے بناء اللہ کے گھر کی زیارت نہیں کر پاتا، نہ حج مکمل کر پاتا اور نہ عمرہ کیونکہ چلنے پھرنے اور عبادت کرنے کے لیے بھی کسی سہارے کی ضرورت ہوتی ہے۔

انڈونیشیا کے ایک شخص کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی معاملہ تھا وہ اپنی والدہ کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے لیے گیا لیکن والدہ چونکہ معذور ہیں وہ اپنی مدد آپ کے تحت چل پھر نہیں سکتیں لہٰذا بیٹے نے والدہ کو کندھوں پر اٹھایا اور عمرے کی ادائیگی کی۔ خوبصورت دل چھو لینے والی ویڈیو:


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US