ایک آم کئی لاکھ کا ہے لیکن۔۔ کھیت کے مالک نے ایسی کونسی غلطی کردی جس نے لاکھوں کا نقصان کروا دیا؟

image

آج جب ہم کوئی خوبصورت یا انوکھی چیز دیکھتے ہیں تو فوراً موبائل نکال کر اس کی تصویر بنا لیتے ہیں لیکن یہ عادت کبھی کبھی کتنا نقصان دے سکتی ہے اس بارے میں لوگ جان کر بھی انجان بن جاتے ہیں۔

بھارت کی ریاست اڑیسہ کے علاقے سے تعلق رکھنے والے کھیت کے مالک لکشمی نارائن کے پاس دنیا کے نایاب ترین سرخی مائل آم پائے جاتے ہیں۔ لکشمی نارائن کے کھیت میں 38 سے زائد آموں کی قسمیں پائی جاتی ہیں جن میں سے کچھ ڈھائی لاکھ روپے کلو بکتے تھے

لیکن لکشمی نارائن نے جب اپنے آموں کی اہمیت جانی تو ان کی تصویر کھئنچ کر سوشل میڈیا پر ڈال دی جس کے صرف ایک دن بعد ہی 4 قیمتی آم چوری ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ جہاں سوش میڈیا لوگوں کو فادہ پہنچاتا ہے وہیں اب اس کی وجہ سے کوئی چیز محفوظ نہیں ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US