شدید لو اور دھوپ کے موسم میں گرمی دانے نکلنا عام سی بات ہے۔ لیکن یہ دانے نہ صرف جسم میں چبھن کا احساس پیدا کرتے ہیں بلکہ ان میں پیپ بھی بھر جاتا ہے۔ آج اسی مصیبت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے ہم آپ کو ڈاکٹر بلقیس کا بتایا آسان سا طریقہ بتائیں گے۔
ڈاکٹر بلقیس نے بتایا کہ پسی ہوئی ملتانی کو پانی میں بھگو لیں اور اس میں ایک چوتھائی چمچ پسا ہوا کافور اور کچھ قطرے پودینے کا تیل ڈال کر مکس کریں اور لیپ تیار کرلیں۔
اس آمیزے کو برش کی مدد سے متاثرہ حصوں پر لگائیں اور 1 گھنٹے بعد جسم کو سادہ پانی سے دھو لیں۔ چاہیں تو سر پر بھی یہ لیپ لگائیں۔ اس سے جلد کی کلینزنگ بھی ہوگی اور گرمی دانوں، اضافی تیل سے نجات کے علاوہ جلد میں ٹھنڈک کا احساس پیدا ہوگا۔