یہ تصویریں نہیں پہیلیاں ہیں جنھیں دیکھتے ہوئے آپ کھو جائیں گے۔ بوجھنے کے لیے انھیں بار بار دیکھیں
بغیر پہیے کے کھڑی گاڑی
کیا یہ گاڑی بغیر پہیے کے کھڑی ہے؟ لیکن ایسا کیسے ہوسکتا ہے؟ اگر بغیر پہیے کے ہے تو اتنی سیدھی کیسے کھڑی ہے؟ ہوسکتا ہے گاڑی کا ایک جانب کا پہیہ اندر کی جانب مڑا ہوا ہو۔ کیا خیال ہے؟
کیا اس عورت کی ٹانگیں نہیں ہیں؟
اب اس نک سک سے تیار خاتون کو ہی دیکھ لیں۔ کوئی کمی نہیں لیکن دونوں ٹانگوں سے محروم ہے بیچاری۔ لیکن ذرا ٹہریں۔ یہ بھی تو ہوسکتا ہے کہ یہ ٹانگیں پیچھے کی جانب موڑ کر گھٹنوں کے بل بیٹھی ہو۔
کیا آپ کے ہاتھ بھی اتنے لمبے ہیں؟
اس عورت کے ہاتھ غیر معمولی لمبے ہیں یا پھر یہ بھی ہماری نظر کا دھوکا ہے۔ ذرا تصویر کو ایک بار پھر غور سے دیکھیں۔