قربانی کے جانور جوں ہی گھر آتے ہیں، بچے ہوں یا بڑے سب ہی ان کے ناز نخرے اُٹھانے لگتے ہیں۔ کوئی کھانا ہاتھ سے کھلاتا ہے تو کوئی پینے کے پانی کا خاص خیال کرتا ہے۔ کوئی جانور کی صاف صفائی کے انتظامات سنبھال لیتا ہے تو کوئی اس کی صحت کا خیال کرنے لگتا ہے۔ کچھ جانور بہت معصوم اور شریف ہوتے ہیں البتہ کچھ جانور چالاک اور شرارتی بھی ہوتے ہیں۔ جانور اگر شریف آ جائے تو وہ کسی کو تنگ نہیں کرتا لیکن اگر شرارتی آ جائے تو سارا سال اس کی شرارتیں یاد کرکے گزارا جاتا ہے۔
ایسے ہی ایک جانور کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو گھر کے باہر باندھا گیا تھا لیکن شاید رسی کھول کر گائے گھر کے اندر آگئی اور گھر میں ہر چیز کا معائنہ کر رہی ہے۔ گائے نے امی کے ٹماٹروں کو بھی تباہ کردیا، ڈریسنگ ٹیبل پر رکھی ہوئی ہر چیز کو مزے سے دیکھا، ہاں میک اپ نہ کرسکی لیکن ان کے ذائقے چکھ لیے، خوشبو سونگھ لی۔
گائے نے گھر کا بھرپور معائنہ کیا، سب کچھ دیکھا اور مزے سے بھاگتی دوڑتی ایک کمرے سے دوسرے کمرے میں بھی جا رہی ہے جیسے اس کو گھر کے اندر کے سارے راستے معلوم ہوں اور امی اس کو گھر سے باہر نکالنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔