بے کار برش کو پھینکیں نہیں بلکہ ذرا سا کاٹ لیں اور پھر۔۔ جانیں خراب ٹوتھ برش آپ کے کون سے 3 مشکل کام آسان کرسکتا ہے؟

image

ڈاکٹرز کہتے ہیں ٹوتھ برش ہر 3 ماہ بعد بدل لینا چاہیے۔ اس لئے ہم بھی آپ کو یہی مشورہ دیں گے۔ البتہ بے کار ٹوتھ برش کو پھینکنے کے بجائے اسے ان 3 مشکل کاموں کے لئے استعمال کریں۔

طریقہ کار

کسی تیز قینچی کی مدد سے ٹوتھ برش کا اوپری بالوں والا حصہ اس طرح تراشیں کے بال کم ہوجائیں۔ مزید معلومات کے لئے نیچے دی گئی ویڈیو 2:42 منٹ سے دیکھیں۔

بے کار ٹوتھ برش کے کمالات

اب اس برش سے آپ اپنے باتھ روم اور کچھ کا واش بیس کا بیچ والا حصہ اور وہ تمام حصے اچھی طرح صاف کرسکتے ہیں جہاں عام برش نہیں پہنچ پاتا۔

ترشے ہوئے برش سے کھڑکیوں کے کنار صاف کریں۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں مٹی بہت جمع ہوتی ہے اور آسانی سے نہیں نکلتی لیکن اس باریک برش سے بہت آسانی سے صفائی ہوجائے گی۔

استعمال شدہ ٹوتھ برش سے کمپیوٹر اور کی بورڈ کی صفائی بھی ہوسکتی ہے اس کے علاوہ ان سے ہئیر برش کی صفائی بھی اچھی طرح کی جاسکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US