قربانی کا جانور تو آگیا، مگر مکھیوں کا ڈھیر لگ گیا۔۔ جانیے گھر سے مکھیوں کو بھگانے کا وہ طریقہ جس سے آپ بھی ان سے محفوظ رہیں اور جانور بھی

image

قربانی کا جانور گھر آتے ہی مکھیوں اور مچھروں کی آمد میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے کیونکہ جانور کے چارے اور دیگر چیزوں پر جوق در جقو مکھیاں آتی ہیں۔ اگر آپ کو بھی یہی مسئلہ درپیش آ رہا ہے تو جانوروں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں کیونکہ اکثر مکھیوں کے کاٹنے سے جانور بھی بیمار پڑ جاتے ہیں اور ابھی عید میں پورا ایک ہفتہ باقی ہیں۔ جانوروں کو 2 دن میں ایک مرتبہ نیم گرم پانی سے نہلائیں اور نہلانے کے بعد ان پر ڈیٹول کے پانی کا سپرے لازمی کریں تاکہ مکھیاں اور مچھر ان کو نہ کانٹیں۔

اگر گھر میں مکھیاں زیادہ آرہی ہیں تو اپنے گھر میں پھٹکری کے پانی سے سپرے کرلیں اور اگر بتیوں کو دن میں 2 مرتبہ جلائیں، اس سے مکھیاں ہوں گی نہ مچھر آپ کو پریشان کریں گے۔

٭ مکھیاں بھگانے کے لئے چار کپ سرکے میں 1 چمچ تلسی کا تیل یا پودینہ اور ایک چمچ برتن دھونے والے لیکوئیڈ ڈال کر ملائیں اور سپرے گھر میں چاروں طرف کرلیں، مکھیاں ڈر کر بھاگ جائیں گی۔

٭ لہسن کے 2 جوے اس جگہ رکھ لیں جہاں گوشت رکھا ہوا ہے یہاں ایک بھی مکھی بھنبھنانے کا بھی نہیں سوچے گی۔

٭ لیموں پر کالی مرچ لگا کر اس کو بھی گھر کے کونوں میں رکھ لیجئے، پھر کمال دیکھیئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US