خوشی ہے کہ زندگی میں ماں کی خواہش پوری ہوگئی ۔۔ 7 مشہور شخصیات جن کو اس سال اللہ نے حج کی سعادت کے لیے چُن لیا، وائرل تصاویر

image

حج کی سعادت حاصل ہو جائے، اللہ کا گھر دیکھ لیں، روضہ رسول ﷺ پر حاضری دے دیں، یہی ہر مسلمان کی خواہش ہے۔ ایسے دور میں کہ جب حج مہنگے سے مہنگا ہوچکا ہے، ان حالات میں حج کرنا کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں ہے۔ پاکستان کی کچھ مشہور شخصیات بھی اس سال حج کی ادائیگی کرنے جا رہی ہیں۔ وہ کون کون ہیں؟

پاکستانی کرکٹ کھلاڑی:

پاکستانی کھلاڑیوں میں بابر اعظم، محمد رضوان، فہیم اشرف اور افتخار اس سال حج کی ادائیگی کے لیے کعبہ شریف میں موجود ہیں۔ تینوں سٹار کرکٹرز غارِ حرا کی بھی زیارت ایک ساتھ کرچکے ہیں، ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

احمد شہزاد:

کرکٹر احمد شہزاد اس سال حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ کرکٹر کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ یہ سب بہت غیر حقیقی ہے۔ الحمدللّٰہ! میرے اور میری ماں کے خواب کو پورا کرنے کے لیے، مجھے کافی قابل بنانے کے لیے، تمام تعریفیں اس کی ہیں! مجھے آخر کار حج کرنے کا موقع ملا ہے اور وہ بھی اپنی والدہ کے ساتھ۔ ہر کوئی جس نے پیغامات بھیجے، آپ سب ہماری دعاؤں میں شامل ہیں۔

وسیم بادامی

اینکر وسیم بادامی بھی حج کی ادائیگی کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی تصاویر شییئر کرتے ہوئے لکھا سفرِ حج کا آغاز ہوچکا ہے۔۔ سب لوگ اپنی دعاؤں میں شامل رکھیں۔

ریما خان:

اداکارہ ریما خان بھی اس مرتبہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے اپنی فیملی کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ چکی ہیں۔ انہوں نے کچھ تصاویر اور ویڈیوز بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

نواز شریف:

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف بھی اس سال حج کی ادائیگی کریں گے، وہ اس وقت دبئی میں موجود ہیں۔ گذشتہ رات انہوں نے آصف زرداری اور دبئی کی کچھ اہم شخصیات سے ملاقات بھی کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US