جس دن بیوی سے ملنے جانا تھا اس دن اس کی میت گھر لایا۔۔ راج پال یادو کی پہلی بیوی کا انتقال کیسے ہوا تھا؟ دلخراش کہانی سنا دی

image

“میری بیٹی پیدا ہوئی تو اگلے دن بیوی سے ملنے جانا تھا۔ لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ بیوی سے ملنے گیا تو اس کا انتقال ہوچکا تھا۔ اس کی لاش کو کندھے پر لانا پڑا“

یہ کہنا ہے بالی وڈ کے مشہور مزاحیہ اداکار راجپال یادو کا۔ راجپال یادو نے حال ہی میں اپنی زندگی کی دل دہلا دینے والی کہانی شیئر کی کہ کس طرح وہ اپنی پہلی بیوی کی لاش کو اس دن لے جا رہے تھے جس دن انہیں اس سے ملنا تھا۔ اس کی پہلی بیوی بچے کی پیدائش کے دوران انتقال کر گئی تھیں۔

راجپال یادو نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں 20 برس کا تھا جب گھر والوں نے میری شادی کروائی لیکن ایک بچی کی پیدائش کے بعد بیوی کا انتقال ہوگیا۔

دوسری شادی 2003 میں کی۔ میری بیوی رادھا بہت اچھی عورت ہے۔ جب میں گاؤں جاتا ہوں تو وہ وہاں کے رہن سہن کو اپنا لیتی ہے۔ گاؤں میں عورتیں گھونگھٹ نکالتی ہیں۔ وہاں رادھا کو دیکھ کر نہیں لگتا کہ وہ ٥ زبانیں جانتی ہے۔

پہلی بیوی سے اپنی بچی کی پرورش کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس کی پرورش بھی دوسری بیوی نے کی اور بہت اچھی طرح کی ہے اس کے لئے وہ احسان مند ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US