اندر ایسے گھسا جیسے اس کا اپنا ہی ہوٹل ہو ۔۔ قربانی کا بیل بھاگ کر ریسٹورنٹ میں گھس آیا، ویڈیو وائرل

image

قربانی کے جانوروں کی دیکھ بھال کرنا سب سے اولین فریضہ ہے لیکن کچھ اتنے شرارتی جانور آ جاتے ہیں کہ انہیں دیکھ کر مالک تو بیچارے سر پکڑ لیتے ہیں۔ کبھی وہ بھاگ جاتے ہیں تو کبھی رسیاں چھڑواتے نظر آتے ہیں۔ ایسے ہی ایک ویڈوی قربانی کے جانور کی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں جانور بپھر گیا اور ریسٹورنٹ میں ایسے جا گھسا جیسے اس کا اپنا ہی بنایا ہوا ہو۔

کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے 6 میں ایک بیل بھاگتے ہوئے ریسٹورنٹ میں گھس جاتا ہے جس نے شہریوں کی خوب دوڑیں لگوائی ہیں۔ بیل کو ریسٹورنٹ کے گیٹ سے باآسانی اندر گھستے اور پھر چند افراد کو بیل کو باہر نکالتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ریسٹورنٹ کے مالک نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ملازم نے بیل ریسٹورنٹ کی جانب آتا دیکھ کر شیشے کا دروازہ بند کرنےکے بجائے کھلے رکھے، البتہ اس سے جوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا اگر دروازے بند کر دیتے تو یقیناً جانور کو شیشے لگ جاتے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US